ریاض ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحت پر فلسطینی صدر محمود عباس کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے مصالحتی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کےلئے شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔شاہ سلمان نے مصالحت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی …
سعودی عرب کے شاہ سلمان کی حماس اور فتح کی مصالحت پرفلسطینی صدرکو مبارکباد

مزید خبریں
ریاض ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حماس اور فتح کے درمیان مصالحت پر فلسطینی صدر محمود عباس کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے مصالحتی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کےلئے شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔شاہ سلمان نے مصالحت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی فلسطینی حکومت کے استحکام کےلئے ضروری ہے۔








