گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ جمعہ کو گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف ، پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں صوبہ کے سیاسی حالات ، پارٹی کے تنظیمی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا








