امریکاایران مذاکرات سے علاقائی استحکام و معاشی اعتماد کے نئے راستے کھل سکتے ہیں، رانا احسان افضل خان
امریکاایران مذاکرات سے علاقائی استحکام و معاشی اعتماد کے نئے راستے کھل سکتے ہیں، رانا احسان افضل خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ عوام کو ریلیف دے گا،عوام پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، امریکاایران مذاکرات مثبت قدم ہے جس سے علاقائی استحکام اور معاشی اعتماد کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔رانا احسان افضل خان نے کہا کہ حکومت نے موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری بچت اقدامات دانشمندی سے اٹھائے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے واضح حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔
احسان افضل خان نے یقین دلایا کہ آ ئندہ بجٹ یا چند مہینوں میں عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام لانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ معاشی حالات بتدریج بہتر ہوں اور عام آدمی کو ریلیف ملے۔ انہوں نے برآمدات بڑھانے اور این ایف سی فریم ورک کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کے درمیان تعاون پائیدار معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے امریکاایران مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن اور معاشی استحکام کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے۔انہوں نے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی کہ وہ امریکاایران بات چیت کی سہولت فراہم کرنے میں فعال رہا ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے ہمیشہ ڈائیلاگ، تحمل اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی جو علاقائی سطح پر ایک ذمہ دارانہ اور مثبت سفارتی رویے کی عکاسی ہے۔








