ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کا بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کا بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بدعنوانی،کرپشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔جمعہ کو ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے پوسٹ آفس کے سابق سرکاری ملازم گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت ملک شبیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔جی پی او شیخوپورہ میں تعیناتی کے دوران ملزم سرکاری خزانے میں خورد برد کرتا رہا۔
ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عبد المجیب اور محمد حسیب کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 37 لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








