کشمیری شہری کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف پر مبنی وڈیو وائرل،فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے دعائیں

سرینگر۔10اپریل (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر کے عوام بھی امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر ر ہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہائشی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر رہا ہے۔ وڈیو میں شہری نے …

سرینگر۔10اپریل (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر کے عوام بھی امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر ر ہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہائشی شہری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر رہا ہے۔ وڈیو میں شہری نے بڈگام سے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وڈیو پیغام میں شہری نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر ہر کشمیری خوش اور دعاگو ہے۔وائرل وڈیو میں شہری کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کشمیر بڈگام سے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو سلام، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ہر کشمیری آپ کے لیے دعا کر رہا ہے کہ آپ نے امریکا ایران جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔شہری نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا اس پیش رفت کے بعد خاموش ہے، پاکستان کی قیادت پر تنقید کرنے والے موجود رہیں گے لیکن قافلے چلتے رہیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر خدا ساتھ ہو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، چاہے پوری قوم مخالف کیوں نہ ہو، میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کرتا ہوں، کشمیر ان سے محبت کرتا ہے۔