دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 84 ہزار کیوسک اور اخراج 84 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 73 ہزار کیوسک اور اخراج 70 ہزار 300 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 90 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 75 ہزار 300 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 66 ہزار 900 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 87 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 87 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 65 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 19 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 400 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کےمطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1464.13 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.475 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1154.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.899 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔