ینگون ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو رخائن ریاست میں قیام امن کی کوشش کرے گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بنگلہ دیش سے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی ممکن ہو …
رخائن میں قیام امن کی کوشش جاری ہے،آنگ سان سوچی

مزید خبریں
ینگون ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو رخائن ریاست میں قیام امن کی کوشش کرے گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بنگلہ دیش سے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی ممکن ہو سکے۔ ادھر میانمار کی ملکی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان مقامی لوگ نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق روہنگیا اقلیت کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور یہ لوگ مسلسل بنگلہ دیش فرار ہونے کی کوشش میں ہیں۔








