بیجنگ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حل کےلئے چین اور روس کی طرف سے پیش کردہ منصوبہ قبول نہ کرنے کے حوالے …
جزیر ہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان اعتماد کی کمی ہے، چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حل کےلئے چین اور روس کی طرف سے پیش کردہ منصوبہ قبول نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب میں ترجمان نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال سے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی نفرت اور باہمی اعتماد کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کے حل کا موثر طریقہ صرف یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے باہمی دلچسپی کے مناسب مسائل کو حل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس کا منصوبہ اسی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے، موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے مفید ثابت ہوگا اورمتعلقہ فریقوں کو اس پر غور کرنا چاہئیے۔








