تہران ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے کی غرض سے امریکہ کا عالمی سطح پر تنہا ہو جانا سیاسی لحاظ سے ایران کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے تہران میں علما کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامع ایٹمی معاہدہ قومی اتفاق رائے کا کامیاب نمونہ ہے …
جامع ایٹمی معاہدے پرامریکہ کی عالمی تنہائی ایران کی کامیابی ہے، صدرحسن روحانی

مزید خبریں
تہران ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے کی غرض سے امریکہ کا عالمی سطح پر تنہا ہو جانا سیاسی لحاظ سے ایران کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے تہران میں علما کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامع ایٹمی معاہدہ قومی اتفاق رائے کا کامیاب نمونہ ہے جو عوام کی حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے روشنی میں حاصل ہوا ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران عوامی عزم و ارادے پر استوار ہے اورخود کو اسلامی احکامات پر عملدرآمد کا پابند سمجھتا ہے۔








