پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ سیریز4 سے9 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ اسی مقام پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز12 سے 15 مئی تک شیڈول ہے

لاہور۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ سیریز4 سے9 مئی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ اسی مقام پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز12 سے 15 مئی تک شیڈول ہے،جس کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے اور تینوں میچز 4، 6 اور9 مئی کو دوپہر3 بج کر30 منٹ پر شروع ہوں گے۔پاکستان ویمن ٹیم اس وقت چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔اس سے قبل ٹیم نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے ہوم گرائونڈ پر ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔اس اسکواڈ میں مومنہ ریاست کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔زمبابوے ویمن ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے29 اپریل کو کراچی پہنچے گی جبکہ دونوں ٹیمیں30 اپریل سے3 مئی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

پاکستان ویمن ٹیم کے اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں ارم جاوید، ایمان فاطمہ، سائرہ جبین، طوبی حسن اور عنبر کائنات شامل ہیں۔ٹیم سپورٹ اسٹاف میں عائشہ اشعر (ٹیم منیجر)، وہاب ریاض (مینٹور/ہیڈ کوچ)، عبدالرحمان (اسپن بولنگ کوچ)، عمید آصف (فاسٹ بولنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، عمران فرحت (بیٹنگ کوچ)، محمد ارسلان (میڈیا منیجر)، ولید احمد (اینالسٹ)، معین (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، تحریم سمبل (فزیوتھراپسٹ) اور کرن شہزادی (مسیوز) شامل ہیں۔سیریز کے مطابق4 مئی کو پہلا،6 مئی کو دوسرا اور9 مئی کو تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور15 مئی کو شام7 بج کر30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

مزید خبریں