چین نے ترقی کے حقوق سے متعلق اعلامیے کی منظوری کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلامیے کی روح پر کاربند رہے، مل کر ترقی کرے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندہ سن لے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی …
عالمی برادری مل کر ترقی ،انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرے ،چین

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔24ستمبر (اے پی پی):چین نے ترقی کے حقوق سے متعلق اعلامیے کی منظوری کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلامیے کی روح پر کاربند رہے، مل کر ترقی کرے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں کرے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات گزشتہ روز اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندہ سن لے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں علیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے حق کا پختہ دفاع کرنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک منصفانہ ترقیاتی ماحول پیدا کرنا اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا ضروری ہے۔ انسانی حقوق کے درست نظریے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ترقی کے حق کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے،اسے یکساں اہمیت دی جائے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی حکمرانی کی سمت درست کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنا چاہیے، ترقی کے عمل میں عوام کے ذریعہ معاش کا تحفظ اور معیارِ زندگی بہتر بنانا چاہیے، غربت اور عدم مساوات کا خاتمہ کرنا چاہیے اور انسانی حقوق کی حکمرانی کی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہیے۔
چینی نمائندہ نے کہا کہ چینی عوام نے ترقی کی جستجو اور ترقی کے اپنے حق کو حاصل کرنے کے لیے سخت کوششیں کی ہیں اور شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کررہا ہے، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دے رہا ہے اور مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے گلوبل سائوتھ اور دنیا کی پائیدار ترقی میں مضبوط توانائی فراہم ہو رہی ہے۔








