پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر منتخب

پاکستان مسلم لیگ(ن )کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے۔جمعرات کو صدارتی انتخاب کا عمل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں منعقد ہوا ۔

مظفرآباد۔24ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن )کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے۔جمعرات کو صدارتی انتخاب کا عمل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں منعقد ہوا ۔سپیکر چوہدری طارق فاروق کی ہدایت پرسیکرٹری الیکشن کمیشن نے بطور پریزائیڈنگ آفیسر ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کی۔انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی 32 ووٹ حاصل کر کے آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔