ریاض ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے نمائندے ڈاکٹر ابوبکر عبدالعزیز محمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب پناہ گزینوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت نے 2014ءکے دوران 80 سے زیادہ ممالک کو 54 ارب ریال سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی مدد فراہم …
سعودی عرب پناہ گزینوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک ہے،اقوام متحدہ

مزید خبریں
ریاض ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے نمائندے ڈاکٹر ابوبکر عبدالعزیز محمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب پناہ گزینوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت نے 2014ءکے دوران 80 سے زیادہ ممالک کو 54 ارب ریال سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی مدد فراہم کی۔یہ سعودی عرب کی مجموعی قومی آمدنی کا 1.9فیصد سے زائد بنتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک نے اپنی مجموعی قومی آمدنی کا اتنا بڑا حصہ امداد پر صرف نہیں کیا۔








