اسرائیل نئی یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے، یورپی یونین

برسلز ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر لازمی طور پر بند کرے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ان نئے آباد کاری منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ قیام امن کو خطرہ ہے۔یورپی یونین نے کہاہے کہ بین الاقوامی قانون …

برسلز ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر لازمی طور پر بند کرے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ان نئے آباد کاری منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ قیام امن کو خطرہ ہے۔یورپی یونین نے کہاہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی ہر قسم کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں اور ان سے اس دو ریاستی حل کے قابل قبول ہونے کی بھی نفی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply