ینگون ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے دو خصوصی مشیروں نے کہا ہے کہ میانمار حکومت ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلم اقلیت کو مظالم سے بچانے اور اس حوالے سے خود پر عائد ہونے والی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی۔ نیو یارک سے جمعرات کو فرانسیسی خبر رساں ادارہ کے مطابق اس عالمی ادارے کے ان دونوں خصوصی مشیروں نے اپنے مشترکہ بیان …
میانمار روہنگیا مسلمانوں کو مظالم سے بچانے میں ناکام رہا، اقوام متحدہ

مزید خبریں
ینگون ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے دو خصوصی مشیروں نے کہا ہے کہ میانمار حکومت ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلم اقلیت کو مظالم سے بچانے اور اس حوالے سے خود پر عائد ہونے والی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی۔ نیو یارک سے جمعرات کو فرانسیسی خبر رساں ادارہ کے مطابق اس عالمی ادارے کے ان دونوں خصوصی مشیروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ان دونوں عہدیداروں اور کئی دیگر شخصیات نے میانمار حکومت کو کئی بار یہ تنبیہ کی تھی کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوتی جا رہی تھی۔








