صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد (کل) وطن واپس پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد (کل) جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد (کل) جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے مابین اعلیٰ سطح کے روابط اور تبادلوں کی دیرینہ روایت کا تسلسل ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے پس منظر میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

مزید خبریں