ایران کے جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہیں گے،یورپی یونین

برسلز ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین کے رہنماﺅں نے عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین طے پانے والی جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماﺅں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی کانگریس 2015 ءمیں طے پانے والے اس معاہدے کو ختم ہونے سے بچا لے …

برسلز ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین کے رہنماﺅں نے عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین طے پانے والی جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماﺅں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی کانگریس 2015 ءمیں طے پانے والے اس معاہدے کو ختم ہونے سے بچا لے گی تاہم ساتھ ہی ان رہنماﺅں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بننے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ برسلز میں ملاقات کے بعد یورپی رہنماﺅں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یورپ اس جوہری معاہدے پر کاربند رہے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply