ماسکو ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو بے مثال اجتماع قرار دے دیا۔ روس کے صدر ولادیمیر نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس ایک بے مثال اجتماع ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس نے چین کے ساتھ عظیم تعاون کی منصوبہ بندی کی ہے، ہم سی پی سی کی کانگریس …
روس کے صدر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو بے مثال قرار دے دیا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کو بے مثال اجتماع قرار دے دیا۔ روس کے صدر ولادیمیر نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس ایک بے مثال اجتماع ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس نے چین کے ساتھ عظیم تعاون کی منصوبہ بندی کی ہے، ہم سی پی سی کی کانگریس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مشکلات اور امکانات دونوں کو دیکھ رہے ہیں۔ پیوٹن نے چین کو عالمی معاشی ترقی کا اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ چین کی جانب سے جاری معاشی ساختی اصلاحات سے مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے گا۔ روس کے صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ خلائی، ہائی ٹیک اور توانائی کے شعبہ جات میں عظیم تعاون کے منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں جو روس۔چین تعلقات کی مزید ترقی کی بنیادیں ہیں۔








