یونیسف کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی ابتر صورت حال پر اظہار افسوس

نیویارک ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) یونیسف نے بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں روہنگیا مہاجرین کی حالت نہایت ابتر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے پناہ گزیں کیمپوں میں تقریبا 3 لاکھ 40 ہزار روہنگیا بچے نہایت ابتر حالت میں زندگی بسر …

نیویارک ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) یونیسف نے بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں روہنگیا مہاجرین کی حالت نہایت ابتر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے پناہ گزیں کیمپوں میں تقریبا 3 لاکھ 40 ہزار روہنگیا بچے نہایت ابتر حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور انھیں کھانے پینے کی اشیا اور دواوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یونیسف کا کہنا ہے کہ میانمار کی حکومت اور انتہا پسندوں کے جرائم و مظالم سے فرار ہوکر بنگلہ دیش پہنچنے والے بچوں کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply