برسلز ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے معاملے میں ترکی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سربراہان نے برسلز میں منعقدہ اجلاس میں مہاجرین کے مسئلے، بریکزٹ، ترکی کے ساتھ تعلقات اور دفاع جیسے موضوعات پر غورو خوض کیا۔ اجلاس سے قبل جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ترکی اور …
پناہ گزینوں کے معاملے میں ترکی کی خدمات قابل ستائش ہیں، جرمن چانسلر

مزید خبریں
برسلز ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے معاملے میں ترکی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سربراہان نے برسلز میں منعقدہ اجلاس میں مہاجرین کے مسئلے، بریکزٹ، ترکی کے ساتھ تعلقات اور دفاع جیسے موضوعات پر غورو خوض کیا۔ اجلاس سے قبل جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے دائرہ کار میں ترکی سے بعض وعدے کیے گئے ہیں۔ پناہ گزینوں کی تین ارب یورو کی امداد کے علاوہ آئندہ برسوں میں مزید تین ارب یورودینے کا وعدہ کیاگیا ہے۔ ہمیں اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس رقم سے کٹھن حالات میں زندگی گزارنے والے پناہ گزینوں کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے گا۔








