
راولپنڈی ۔ 3 جون(اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ترکی کے وزیر نیشنل ڈیفنس فکری آئزک (Fikri Isik) نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دونو ں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ ترکی کے وزیر نیشنل ڈیفنس فکری آئزک نے پاک فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب اور علاقائی امن اور استحکام کےلئے اہم کردار کی تعریف کی۔