وزیراعظم نواز شریف نے طوفان سے متعلق بروقت پیشگی آگاہی دینے میں محکمہ موسمیات کی کوتاہی پر وضاحت طلب کرلی

146

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں یکم جون کو طوفان سے متعلق بروقت پیشگی آگاہی دینے میں محکمہ موسمیات کی کوتاہی پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات سے وضاحت طلب کی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کو بھیجے گئے خط میں ان سے فرائض کی سنگین کوتاہی کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔