امید ہے ایران تنازع جلد ختم ہو جائے گا، روس
امید ہے ایران تنازع جلد ختم ہو جائے گا، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔10مئی (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایران تنازع جلد ختم ہو جائے گا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو تمام فریقوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
بی بی سی کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت پیچیدہ تنازع ہے اور یہ ہمیں ایک مشکل صورتِ حال میں ڈال دیتا ہے کیونکہ ایران اور خلیجِ فارس کے ممالک کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں۔
ایران اور امریکاکے ساتھ جاری رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں کوئی بھی فریق اس تنازع کو جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل روس کہہ چکا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔








