"جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔”
پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم نے جیت لی

مزید خبریں
لاہور۔26جولائی (اے پی پی):پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریزجنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم نے 2-3 سے جیت لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے، جہاں مہمان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔
سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے، تاہم جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کراچی سے اپنے وطن روانہ ہوگئی۔








