"ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر اور اے ڈی سی ریلیف اعجاز اختر نے مردان پل پر قائم مستقل واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ کرکے مون سون کے دوران ریسکیو انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔”
ڈی سی نوشہرہ اور اے ڈی سی ریلیف کا نوشہرہ میں مردان پل کے مقام پر قائم مستقل واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 26 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر اور اے ڈی سی ریلیف اعجاز اختر نے نوشہرہ میں مردان پل کے مقام پر قائم مستقل واٹر ریسکیو پوائنٹ کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے دورے کے دوران مون سون سیزن کے پیش نظر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی تیاریوں، واٹر ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی، دستیاب وسائل اور مجموعی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے مون سون کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے کیے گئے پیشگی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہر زمان وزیر اور اے ڈی سی ریلیف اعجاز اختر نے ریسکیو 1122 نوشہرہ کی کارکردگی اور مون سون کے حوالے سے تیاریوں کو سراہتے ہوئے ریسکیو سروس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔








