"صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔”
صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ، زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب، فریال تالپور نے کیک کاٹا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وفاقی وزیر شیری رحمان، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد، قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر لطیف اکبر، مرکزی رہنما چوہدری ریاض سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔تقریب کے شرکاء نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صحت، خوشحالی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی ۔







