"اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی انتظامات، سہولیات اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔”
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے سبب قائم ریلیف کیمپ کا دورہ

مزید خبریں
کمالیہ۔ 26 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر چک نمبر 736 گ ب میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر قائم انسڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور ریسکیو کیمپ کا معائنہ کیا گیا، جہاں ریسکیو اہلکار اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ریلیف کیمپ میں کیے گئے انتظامات، دستیاب سہولیات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں شہریوں کو بروقت امداد، محفوظ رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے







