شہر کی گرین بیلٹس پر تین ہزار سے زائد سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری مکمل

"ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے شہر کی گرین بیلٹس پر تین ہزار سے زائد سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری مکمل کر لی، جس سے شہر کو مزید سرسبز اور ماحول دوست بنانے میں مدد ملے گی۔”

ملتان۔ 26 جولائی (اے پی پی):ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے شہر کی گرین بیلٹس پر تین ہزار سے زائد سایہ دار درختوں اور پودوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہےجس میں وہاڑی روڈ، سدرن بائی پاس تا سہو چوک، میٹرو روٹ اور دیگر مقامات شامل ہیں۔

پانچ ہزار سے زائد مزید درختوں کی شجرکاری ماہ اگست میں مکمل کر لی جائے گی۔شہر کے چوکوں اور پارکوں میں بھی شجرکاری اور گھاس لگایا جا رہا ہے۔ ختم نبوت چوک چودہ نمبر کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔شہر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بیوٹیفیکیشن ورک بھی جاری ہے۔ نو نمبر چوک، چوک رشید آباد،یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی وال پر پینٹ ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ادارے کے استحکام کے لیے سیلف انکم میں اضافے بارے اقدامات کر رہے ہیں۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے مزید کہا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں سمیت بیوٹیفیکیشن اور شجرکاری امور بارے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ چودہ نمبر چونگی، عزیز ہوٹل چوک، نو نمبر چونگی، رشید آباد فلائی اوور، کچہری فلائی اوور اور شاہ شمس پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ رواں ماہ سے اگست تک شہر میں بھرپور شجرکاری کی جارہی ہے۔۔بہاولپور بائی پاس کی بحالی اور بیوٹیفیکیشن کو جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ گرین بیلٹس اور چوکوں پر بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔