ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے تمام انتظامات مکمل،ترجمان ریسکیو

"اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی انتظامات، سہولیات اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔”

مظفرگڑھ۔ 26 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دریائے چناب پر فلڈ ایمرجنسی ریسپانس کے تمام انتظامات مکمل، 18 حساس مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات،ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق مظفرگڑھ: ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اپنے تمام فلڈ ریسپانس انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اس سلسلے میں چک فرازی سے لے کر ہیڈ پنجند تک دریائے چناب کے ساتھ واقع 18 حساس مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کو فلڈ ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس، ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم، ریسکیو آلات اور دیگر ضروری حفاظتی سامان سے مکمل طور پر لیس کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیںاس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ، انجینئر عبیداللہ خان نے کہا کہ دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تمام فلڈ ڈپلائمنٹ مکمل کر دی گئی ہے اور تمام ریسکیو ٹیمی 24/7 کی بنیاد پر اپنے مقررہ کلیدی مقامات پر مکمل الرٹ ہیں۔انہوں نے بالخصوص دریائے چناب کے فلڈ بند کے اندر رہائش پذیر لوگوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی، اپنے اہلِ خانہ، مال مویشی اور دیگر قیمتی سامان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بروقت فلڈ بند کے باہر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا شہری ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔