لاڑکانہ، صدر آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب،بڑی تعداد میں پی پی پی کارکنان کی شرکت

"لاڑکانہ میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کیک کاٹا اور ان کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیابی کے لیے دعا کی۔”

لاڑکانہ۔ 26 جولائی (اے پی پی):صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانہ کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو حال میں منعقد کی گئی،جس میں ایم پی اے سردار سہیل انور خان سیال کے بھائی چیئرمین دڑی ٹاؤن سردار شاہ رخ انور خان سیال نے کارکنان کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے شرکاء نے آصف علی زرداری کی درازی عمر اور صحت وتندرسی کیلئے دعا کی۔دوسری جانب ضلع کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین میر اعجاز احمد خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اسد اللہ بھٹو سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے صدر آصف علی زرداری کی اکہترویں سالگرہ کا کیک ضلع کونسل لاڑکانہ کے آفس میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ کاٹا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پی پی پی کارکنان بھی موجود تھے۔