"ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے ڈی پی او سیالکوٹ کے ہمراہ صدر سرکل کی نئی پولیس بلڈنگ کا افتتاح کیا، جس کا مقصد پولیسنگ کے نظام اور عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔”
ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کا ڈی پی او سیالکوٹ کے ہمراہ صدر سرکل کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 26 جولائی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد اور ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ کے ہمراہ صدر سرکل کی نئی بلڈنگ (سائبان) کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سائلین کی سہولت کے لیے فراہم کی گئی جدید سہولیات کا جائزہ لیا اور کہا کہ شہریوں کو باوقار، آرام دہ اور بہترین ماحول میں پولیس خدمات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈی ایس پی رانا ندیم طارق کی سائبان کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔








