"صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کے دوران نڑول کے وفد نے اپنی فیملیوں سمیت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔”
نڑول کے متعدد بااثر خاندانوں کی مسلم کانفرنس میں شمولیت، سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):اسلام آباد میں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان سے نڑول کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اپنی فیملیوں سمیت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں راجہ محمد علی خان، راجہ عدنان خان، راجہ آفتاب خان، راجہ وقار خان، راجہ لیاقت، راجہ عاصم، راجہ کامران، راجہ شوکت، راجہ فراز شوکت، راجہ سلمان، راجہ مہران، راجہ سفیر، راجہ عارف، راجہ فاروق، راجہ شمشاد، راجہ سکندر اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سردار اخلاق عباسی، مسلم کانفرنس اسلام آباد کے صدر سردار عاصم زاہد عباسی، راجہ مظہر حیات، سردار فیضان عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔








