سرینگر ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا قیام 1945ءمیں عالمی تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمل میںلایا گیا تھا لیکن عالمی ادارہ 0 7برس گزرنے کے باجود تنازعہ کشمیر کو حل نہیں کر اسکا ، جواس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا …
اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہا، رپورٹ

مزید خبریں
سرینگر ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کا قیام 1945ءمیں عالمی تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمل میںلایا گیا تھا لیکن عالمی ادارہ 0 7برس گزرنے کے باجود تنازعہ کشمیر کو حل نہیں کر اسکا ، جواس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے نے کشمیرکے بارے میں متعدد قرار دادیں منظور کررکھی ہیں جن میں کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم گزشتہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود عالمی ادارہ اپنی قرار دادوںپر عمل درآمد نہیں کراسکا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے یہ قراردادیںمنظورکر کے وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دے گا لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 1989ءسے اب تک بھارتی فوجیوں نے 94 ہزار846 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7 ہزار99 کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔








