روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے اب تک 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کے وعدے کئے گئے ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی اپیل پر ڈونر ممالک نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے اب تک 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کے وعدے کئے ہیں ۔ عالمی ادارے کے انڈر سیکرٹری جنرل فار ہیومینیٹیرین افیئرز اینڈ ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارک لوکاک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ اتوار تک صرف ایک ملک بنگلا دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلم مہاجرین کی تعداد …

اقوام متحدہ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی اپیل پر ڈونر ممالک نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے اب تک 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کے وعدے کئے ہیں ۔ عالمی ادارے کے انڈر سیکرٹری جنرل فار ہیومینیٹیرین افیئرز اینڈ ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارک لوکاک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ اتوار تک صرف ایک ملک بنگلا دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلم مہاجرین کی تعداد چھ لاکھ تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور میانمار کے اندر بے گھر ہونے والوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عطیات کے یہ اعلانات فیاضانہ ہیں لیکن لاکھوں روہنگیا پناہ گزینوں کی جانیں بچانے کے لئے کافی نہیں۔

Leave a Reply