وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا یوم سیاہ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف 27 اکتوبرکو پورے ملک میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔وہ منگل کو اسلام آباد میں …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف 27 اکتوبرکو پورے ملک میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔وہ منگل کو اسلام آباد میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں وزارت اُمور کشمیر کے اعلیٰ حکام کے علاوہ وزارت خارجہ،وزارت داخلہ ،وزارت اطلاعات،پیمرا ،پی ٹی وی ،پی آئی ڈی ،آئی سی ٹی ،ریڈیو پاکستان ،اے پی پی ،پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی ،سول ایو ی ایشن ،سی ڈی اے ،وزارت کیڈ ،آزادجموںوکشمیر کونسل، گلگت بلتستان کونسل کے علاوہ چار صوبوں اور آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply