اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترقیاتی فنڈز کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبوں کی بروقت اورکامیابی کے ساتھ تکمیل سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ وہ اقتصادی امور ڈویژن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اقتصادی امور ڈویژن سے متعلق امور جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترقیاتی فنڈز کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبوں کی بروقت اورکامیابی کے ساتھ تکمیل سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ وہ اقتصادی امور ڈویژن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے رواں ماہ برسلز میں منعقدہ پاکستان۔یورپی یونین مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں اپنی شرکت سے متعلق وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فریقین نے وسیع البنیاد تعلقات میں مسلسل اضافہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ای یو۔پاکستان انگیجمنٹ پروگرام 2012-17ءپر عمل درآمد کو سراہا اور کہا کہ ہم ان تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور مختلف ڈونرز اداروں کے ساتھ منصوبوں کے تکمیل کے حوالے سے مزاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔








