بغداد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے عراقی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے پر امن سیاسی تصفیئے کی تلاش پر زور دیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے نے عراقی وزارت عظمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بغداد میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی،جس میں عراقی سالمیت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ٹیلرسن نے کہا کہ امریکا عراقی …
عراقی سالمیت کا امریکہ دفاع کرتا ہے، ٹیلرسن

مزید خبریں
بغداد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے عراقی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے پر امن سیاسی تصفیئے کی تلاش پر زور دیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے نے عراقی وزارت عظمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بغداد میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی،جس میں عراقی سالمیت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ٹیلرسن نے کہا کہ امریکا عراقی آئین کے تحت شمالی عراقی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے درمیان پر امن سیاسی تصفیئے کا متلاشی ہے۔ عراقی وزیراعظم العبادی نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت دہشتگردی کے خاتمے کےلیے کوشاں ہے جس کے تحت کرکوک پر مرکزی انتظامیہ کا کنٹرول بھی اسی مقصد کی ایک کڑی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بغیر کسی جارحیت کے یہ سیاسی مسئلہ حل ہو جائے۔حکومت کا یہ ماننا ہے کہ کرکوک کے کرد شہری بھی دیگر عراقی عوام کی طرح تمام حقوق کے یکساں حصے دار ہیں۔








