ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات نے عید الاضحیٰ تک اینٹی کانگو وائرس سے متعلق شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کردی

کوئٹہ۔ 23 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات نے عید الاضحیٰ تک اینٹی کانگو وائرس سے متعلق شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کی ہدایت پرڈی ایچ اوقلات نے شہریوں کی آگاہی کیلئے ویڈیو ہیغام جاری کردیا ۔ جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ کانگو وائرس کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص صفائی،موثر نگرانی اور عوامی سطح پر آگاہی کے ذریعہ اس …

کوئٹہ۔ 23 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات نے عید الاضحیٰ تک اینٹی کانگو وائرس سے متعلق شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی کی ہدایت پرڈی ایچ اوقلات نے شہریوں کی آگاہی کیلئے ویڈیو ہیغام جاری کردیا ۔

جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ کانگو وائرس کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص صفائی،موثر نگرانی اور عوامی سطح پر آگاہی کے ذریعہ اس مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ کانگوبخار نہایت خطرناک اور ممکنہ طور پر ایک جان لیوا وائرل بیماری ہے جو بنیادی طور پر مویشیوں پر موجود چچڑیوں کے ذریعہ انسانوں میں منتقل ہوتی ہے جبکہ بعض صورتوں میں متاثرہ جانور کے خون یا جسمانی رطوبت کے ساتھ براہ راست رابطہ سے بھی یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔ عوام الناس کی آگاہی کیلئے جاری کئے گئے ویڈیو ہیغام میں کہا گیا ہے کہ کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، شدید جسمانی درد، متلی اور قے، گلے کی سوزش، جلد پر سرخ دھبے، مسوڑھوں یا اندرونی اعضا سے خون بہنا وغیرہ شامل ہیں ، ایسی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں شہری فوری طور پر ضلعی محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے رجوع کریں۔