سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جرمنی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس۔3جون (اے پی پی):جرمنی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس میں مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ابھرتے ہوئے ہسپانوی کھلاڑی رافیل جوڈار ٹاپ 8 رائونڈ میں شکست کے بعد مردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔ ای ایس پی این کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہیں ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جرمنی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ابھرتے ہوئے ہسپانوی کھلاڑی رافیل جوڈار کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)،1-6اور 3-6سے شکست دی اور ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں فاتح کھلاڑی کا سیمی فائنل رائونڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک سے ہوگا۔ مینز سنگلز ٹاپ 8 رائونڈ کے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیلین حریف کھلاڑی جواؤ فونسیکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔

مزید خبریں