روس کی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا اور یوکرین کی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،میرا اینڈریوا اور مارٹا کوسٹیوک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
پیرس۔3جون (اے پی پی):روس کی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا اور یوکرین کی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ یوکرین کی نامور ٹینس سٹار زایلینا سویٹولینا کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں ۔ ای ایس پی این کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں روس کی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی حریف کھلاڑی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن نامور ٹینس سٹار زایلینا سویٹولینا کو 3-6، 6-2 اور 2-6سے ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔







