ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے پاک ترک سکول اینڈ کالج کہ سٹاف کے لئے ایک روزہ فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ریسکیو 1122 پشاورکی جانب سےایک روزہ فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد
پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے پاک ترک سکول اینڈ کالج کہ سٹاف کے لئے ایک روزہ فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق ٹریننگ ونگ انچارج ملک ریاض کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ نے سکول عملے کو آگ سے بچاؤ، ابتدائی ردعمل اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ٹریننگ کے دوران شرکاکو آگ لگنے کی مختلف وجوہات، احتیاطی تدابیر، فائر ایکسٹینگویشر کے درست استعمال اور ہنگامی انخلا کے طریقہ کار بارے عملی تربیت دی گئی۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ایسے تربیتی سیشنز کا مقصد اداروں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا اور ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔









