گلیز فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد کی کارروائی ، تیار دروازے اور کھڑکیاں برآمد کر کے گاڑی تحویل میں لے لی

گلیز فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد نے غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ اور جنگلاتی جرائم کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں کارروائی کرتے ہوئے تیار دروازے اور کھڑکیاں برآمد کر کے گاڑی تحویل میں لے لی۔

ایبٹ آباد۔ 8 جون (اے پی پی):گلیز فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد نے غیر قانونی لکڑی کی سمگلنگ اور جنگلاتی جرائم کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں کارروائی کرتے ہوئے تیار دروازے اور کھڑکیاں برآمد کر کے گاڑی تحویل میں لے لی۔ مصدقہ معلومات موصول ہونے پر ٹیم نے ایک گاڑی کو روکا، جس میں غیر قانونی طور پر تیار شدہ لکڑی کی مصنوعات، بشمول لکڑی کے دروازے اور کھڑکیاں لوڈ تھیں۔ برآمد شدہ سامان سمیت گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ فارسٹ آرڈیننس کی متعلقہ دفعات کے تحت مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔