شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال ، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کا مختلف وارڈز کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 جون (اے پی پی):شہید بینظیر بھٹو ٹراما اینڈ ایمرجنسی رسپانس انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال ، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔
انہوں نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے اہل خانہ سے طبی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈیکل عملے سے بھی ملاقات کی اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجہ کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔








