انگلش کرکٹ ٹیم (آج) ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی

92

پرتھ ۔ 03 نومبر (اے پی پی) انگلش کرکٹ ٹیم (آج) ہفتہ کو ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرے گی، انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکی ہے اور ایشز سیریز سے قبل وہ تین پریکٹس میچز کھیلے گی، انگلینڈ اور ویسٹرن آسٹریلیا کے درمیان پہلا دو روزہ ٹور میچ (آج) ہفتہ سے 5 نومبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کی ٹیم دوسرا پریکٹس میچ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کھیلے گی جو کہ 8 سے 11 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان آخری چار روزہ پریکٹس میچ 15 سے 18 نومبر تک ٹاﺅنز ویلی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین ٹیسٹ سے ہو گا،