اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے شرقِ اوسط میں تشدد کے از سرِ نو اضافے پر "سخت پریشانی” کا اظہار اور اسرائیل سے غزہ میں راہداری دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے
اقوامِ متحدہ کا شرق اوسط میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ
اقوام متحدہ ۔10جون (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے شرقِ اوسط میں تشدد کے از سرِ نو اضافے پر "سخت پریشانی” کا اظہار اور اسرائیل سے غزہ میں راہداری دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تمام حملے فوراً بند ہونے چاہئیں۔ لبنان، ایران اور غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں بند راہداری کھول دینی چاہیے تاکہ انسانی امداد کی روانی ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ انہیں اسرائیل کے غزہ میں راہداری بند کرنے کے فیصلے پر بھی گہری تشویش ہے اور وہ تمام راہداریوں کو فوراً دوبارہ کھولنے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں تاکہ غزہ میں وسیع پیمانے پر انسانی امداد کی تیز، محفوظ اور بلاتعطل روانی یقینی ہو۔









