سعودی ایئرلائن فلائی ناس کا قصیم میں نیا آپریشنل بیس قائم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی ایئرلائنز ’فلائی ناس‘ نے قصیم میں پرنس نایف بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نیا آپریشنل بیس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے

ریاض ۔10جون (اے پی پی):سعودی عرب کی ایئرلائنز ’فلائی ناس‘ نے قصیم میں پرنس نایف بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نیا آپریشنل بیس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یس پی اے کے مطابق فلائی ناس کے پانچ اہم مراکز ریاض، جدہ، مدینہ منورہ، دمام اور ابہا میں پہلے ہی آپریشنل بیس موجود ہیں۔فلائی ناس، یکم جولائی سے قصیم کے نئے آپریشنل بیس سے پروازوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرے گی۔قصیم کے پرنس نایف بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پانچ داخلی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے براہ راست پروزیں چلائی جائیں گی۔انٹرنیشنل نیٹ ورک میں قاہرہ، استنبول اور طربزون شامل ہیں جبکہ داخلی روٹ پر ابہا اور دمام کے لیے بھی براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔