سعودی سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز جنرل اتھارٹی نے نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ سیکٹر اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے اشتراک سے سوشل انٹر پرینیور شپ ویک کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 14 سے 18 جون تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب 14 جون سے ’انٹر پرینیور شپ ویک‘ کی میزبانی کرے گا
ریاض ۔10جون (اے پی پی):سعودی سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز جنرل اتھارٹی نے نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ سیکٹر اور سوشل ڈیولپمنٹ بینک کے اشتراک سے سوشل انٹر پرینیور شپ ویک کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو 14 سے 18 جون تک جاری رہے گا۔عرب نیوز کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد سوشل انٹرپرینیورشپ کی اہمیت، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کو با اختیار بنانے، ان کی ترقی اور پائیداری کو بڑھانے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔اس ایونٹ میں پبلک، پرائیویٹ اور نان پرافٹ سیکٹر سے 44 ادارے اس میں شرکت کریں گے، ساتھ ہی سوشل انویسٹمنٹ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی سپورٹنگ آرگنائزیشن بھی شریک ہوں گی۔









