امریکا میں مکئی کے نرخوں میں اضافہ

79

نیویارک۔ 03 نومبر (اے پی پی) امریکا میں سویا بین اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ گندم میں کمی آئی ہے ۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں دسمبر کیلئے سویا بین کے سودے سوا دو سینٹ اضافے کے ساتھ 3.50 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔امریکی محکمہ خوراک کے مطابق مکئی کے نرخوںمیں استحکام اس کی طلب بڑھنے سے ہے،میکسیکو کو 1,356,360 ٹن مکئی کی سپلائی کی جائے گی۔