پرندوں کی غیر قانونی تجارت پر 2ملزم گرفتار

محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب صوبہ میں جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں کررہا ہے جس کے نتیجے میں وائلڈلائف رینجرز نے گزشتہ روز جنگلی پرندوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے انہیں پونے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیااور کیس نمٹادئیے۔

لاہور۔10جون (اے پی پی):محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب صوبہ میں جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں کررہا ہے جس کے نتیجے میں وائلڈلائف رینجرز نے گزشتہ روز جنگلی پرندوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرکے انہیں پونے پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیااور کیس نمٹادئیے۔ ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع چکوال مرزا عابد حسین نے غیرقانونی طور پر اپنے گھر میں حنوط شدہ جنگلی جانورو پرندوں کی ٹرافیاں رکھی ہیں عدالت سے سرچ وارنٹ کے بعد پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کے گھر سے جنگلی پرندوں کی حنوط شدہ ٹرافیاں برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتارکرلیا تاہم ملزم کی درخواست پر کیس کمپائونڈ کرکے اسے مبلغ 3لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا ۔ وائلڈلائف رینجرزلودھراں نے ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ملتان ریجن نے چھاپہ مار کر جنگلی پرندوں کی غیرقانون،تجارت کرنیوالے ایک ملزم کو گرفتارکرکے مبلغ ایک لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ کیا اور کیس نمٹادیا۔

مزید خبریں