کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور جاری امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن کا گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

مزید خبریں
بھاول پور۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور جاری امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن توکل حسین اور سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عبدالمالک چیمہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر بہاولپور نے امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عمل میں نظم و ضبط، شفافیت اور میرٹ کی مکمل پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ طلبہ کو منصفانہ، شفاف اور سازگار امتحانی ماحول کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نقل کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں کڑی نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔کمشنر بہاولپور نے امتحانی عملے کی ذمہ داریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شفاف امتحانی نظام ہی باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی معیار کی بہتری کا ضامن ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امتحانات کے اختتام تک تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جائے تاکہ امتحانات پرامن، شفاف اور منظم ماحول میں مکمل ہوں۔








